لکھنو۔گھریلو الکٹرانک مصنوعات بنانے والی بین الاقوامی سطح کی کمپنی ہائر کے باٹم ماو¿نٹیڈ ریفریجریٹر کو سال کا بہترین پروڈکٹ قرار دیاگیاہے ۔ یہ اعزاز صارفین کی رائے شماری کے ذریعہ دیاجاتاہے ۔ ہائر کے باٹم ماو¿نٹیڈ ریفریجریٹر نے جس ’پروڈکٹ آف دی ایئر ‘ایوارڈ کو حاصل کیا ہے ۔وہ ایک کثیر مرحلہ وارعمل کا نتیجہ ہے ۔ اس کے تحت ججوں کے ایک پینل کے ذریعہ پروڈکٹ کی وسیع پیمانے پر آزمائش کی جاتی ہے ۔اسی کے ساتھ دنیا کی معروف کمپنی نیل سین کے ذریعہ صارفین کی گھر گھر جاکر سروے کیا جاتاہے ۔ اس کے تحت ہندوستان سے ۲۴بازاروں کے ۱۸ہزار صارفین کی رائے معلوم کی گئی ہے ۔ اس سروے کے تحت پروڈکٹ کے ضمن میں صارفین سے اس کی خوبیوں اور اس کے استعمال کے بارے میں سوالات کئے گئے ۔ جس میں زیادہ تر صارفین نے ہائر کے ریفریجریٹر کو بہترین قرار دیا ۔ ہائر نے یہ ریفریجریٹر ۲۰۰۶ میں ہندوستان میں پہلی بار پیش کیاتھا۔ اس
سلسلے میں ہائر انڈیاکے صدر ارک بیگینزا نے کہا کہ اپنی بی ایم آر سریز کے لئے صارفین کی رائے شماری کے ذریعہ پروڈکٹ آف دی ایئر قرار دیاجا نا کمپنی کے لئے قابل فخر ہے ۔یہ اعزاز صارفین کے ذریعہ ہماری مصنوعات پر اعتماد کوظاہر کرتاہے ۔