: ریاستی حکومت نے ۲۰۱۵ میں بورڈ امتحان میں اول آئے طلبا اور طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔ جس میںیوپی بورڈ ثانوی سنسکرت تعلیمی کونسل ، مدرسہ بورڈ ، سی بی ایس ای ، آئی سی ایس ای بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے ذہین طلبا کو یہ اعزاز دیاجائے گا۔ ثانوی تعلیمی محکمہ میں سرکاری حکم کے تحت آئندہ کی کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔ ڈی آئی او ایس نند لال نے بتایاکہ دستیاب بجٹ بندو بست کے مقابلے تقریباً ۳۹ ہزار ۶۰۰ذہین طلباءاور طالبات کو مستفید کئے جانے کا ہدف ہے۔
اسکے لئے ضلع میں ہائی اسکول اور انٹر میڈیت پاس ذہین طلبا اور طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر مستفید کئے جانے کی کاروائی کی جائے گی۔ لیپ ٹاپ خریدنے کےلئے آئی ٹی اور الیکٹرانک کارپوریشن لمیٹیڈ کو پروکیورمنٹ ایجنسی نامزدکی گئی ہے۔ خرید کا کام مکمل ہونے کے بعد ضلع وار ذہین طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دے کر سرفراز کیاجائے گا۔