پیرس۔عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور ریکارڈ آٹھ بار کے چمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کے خلاف پہلے سیٹ میں شکست سے ابرتے ہوئے فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جہاں ان کا مقابلہ ساتویںسیڈبرطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔نڈال نے پانچویںسیڈ فیرر کو شکست دی۔ مرے نے 23 ویںسیڈ فرانس کے گیل موفلس کو پانچ سیٹوں کے میراتھن جدوجہد میں 6 شکست دے کر دوسری بار فرانسیسی اوپن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔موفلس کی شکست کے ساتھ ہی فرانس کی فرانسیسی اوپن میںخطابی خشک ختم کرنے کے خواب چکنا چور ہو گیا۔خواتین میںچوتھی سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے 27 ویں سیڈاور2009 کی چمپئن روس کی سویتلانا کجنیتسووا کو 6۔ 2۔ 6۔ 2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ 28 ویںسیڈ جرمنی کی ادرکا پیت کو وچ سے ہ
وگا۔ پیت کو وچ نے دسویںسیڈ اٹلی کی سارا ایرانی کو 6۔ 2۔ 6۔ 2 سے شکست دے کر پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ نڈال اور فیرر کے درمیان کو ارٹرفائنل مقابلہ گزشتہ سال کے فائنل کی تکرار تھا۔اوپننگ سیٹ میں نڈال کو پہلے سیٹ میں 6۔ 4 سے شکست دینے کے بعد فیررکو ایک وقت لگ رہا تھا کہ وہ روبن سوڈرلگ کی برابری کرنے کے قریب ہیں جو واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے نڈال کو رولا گیروں میں ہرانے کی صلاحیت حاصل ہے۔ لیکن لال بجری کے بادشاہ کہے جانے والے نڈال نے پھر ہم وطن کھلاڑی پر اس کے بعد کوئی رحم نہیں دکھایا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر آخری چار کا ٹکٹ کٹا لیا۔نڈال کا فرانسیسی اوپن میں ہارجیت کا ریکارڈ 64۔ ہے اور وہ نوویں بار یہ خطاب جیتنے سے دو قدم دور رہ گئے ہیں۔ ومبلڈن چمپئن مرے نے نڈال کے ساتھ آخری چار میں ہونے والے مقابلے کے بارے میں پوچھے جانے پر مانا کہ اگلا دور ان کے لئے مشکل ہونے والا ہے۔مرے نے کہااس کورٹ پر رافا بہت بار کھیل چکے ہیں اس لئے ان کے خلاف کھیلنا بیشک مشکل ہوگا ۔اگرچہ نڈال کے پاس فیرر کے خلاف اوپننگ سیٹ میں کو ئی جواب نہیں تھا۔ سجین لیگلین کورٹ پر کھیلے گئے اس مقابلے میں فیرر نے پہلے سیٹ میں نڈال کو قابو میں رکھا۔لیکن اس سال کلے کورٹ پر نڈال کو ہرا چکے فیرردوسرے سیٹ میں نڈال کے سامنے ڈگمگا گئے جبکہ تیسرے سیٹ میں نڈال نے انہیں 6۔ 0 سے ہرا دیا۔ نڈال نے چوتھے سیٹ میں مسلسل 10 اور کل 14 میں سے 13 یمج جیتے۔ نڈال نے میچ کے بعد فیرر کی تعریف کرتے ہوئے کہا۔ فیرر کلے کورٹ پر دنیا کے بہترین کھلاڑیوںمیں ہے۔وہ وقت کے ساتھ اور بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔مجھے ان کی اس شکست پر دکھ ہو رہا ہے۔لیکن پہلے سیٹ میں میں نے بیک ہینڈ شاٹ کے ساتھ بہت غلطیاں کی ۔نڈال کا سیمی فائنل کے اپنے مخالف مرے کے خلاف جیت ہارکا ریکارڈ 14۔5 کا ہے۔ان میں ہسپانوی کھلاڑی نے مرے کو پانچ بار کلے کورٹ پر شکست دی ہے۔سال 2011 کے بعد یہ دوسری بار ہے جب مرے اور رافیل نڈال سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔نڈال نے اس وقت مرے کو مسلسل سیٹ میں ہرا دیا تھا۔دوسری جانب خواتین میں 28 ویںسیڈپیتکووچ نے ایک سال پہلے پیٹھ ایڑی اور گھٹنے میں لگی چوٹ سے ابرتے ہوئے پہلی بار گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی حصولیابی حاصل کی۔اپنے سے اوپر سینئر ایرانی کو شکست دے کر آخری چار میں پہنچنے کے بعد جرمن کھلاڑی نے ریکیٹ کو چوما۔پیت کو وچ نے کہا میں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی ریکیٹ کو نہیں چوما ہے۔مجھے پتہ نہیں کیا ہوا۔میں صرف جذباتی ہو گئی تھی۔ میرے پاس کوئی مرد دوست نہیں تھا تو میں نے خوشی میں ریکیٹ کو چوم لیا۔ پیتکو وچ 1999 میں اسٹیفی گراف کے بعد پہلی جرمن خواتین کھلاڑی ہیں جنہوں نے فرانسیسی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔