ممبئ(ایجنسی) ۔ لگتا ہے ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم ‘ ہائی وے ‘ ناظرین کی کسوٹی پر کھری نہیں اتر پائی ۔ بھلے ہی فلم کی اوپننگ ٹھنڈی رہی ، لیکن فلم نے ریلیز کے دوسرے دن رفتار پکڑی ۔ اس کے بعد فلم سے امیدیں بڑھ گئیں ہیں ۔ کچھ علاقوں میں فلم کی کارکردگی اچھی رہی ۔ فلم نے اب تک۲۵ء۸ کروڑ کی کمائی کر ڈالی ہے ۔
باکس آفس کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ
فلم نے پہلے دن۲۵ء۳ کروڑ کی کمائی کی تھی ، جبکہ دوسرے دن ۲۷ء۴ کروڑ ۔ فلم نے دو دنوں کے اندر اندر ۸ کروڑ سے زیادہ کمائی کر ڈالی ہے ۔ بھلے ہی فلم بزنس کے معاملے میں پیچھے رہ گئی ہے ، لیکن عالیہ بھٹ اور رندیپ ہڈا ایکٹنگ کے معاملے میں کافی آگے نکل گئے ہیں ۔ فلم ۷۰۰ ؍ا سکرین میں ریلیز ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ فلم نے شہری علاقوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گڑگاؤں ، ممبئی ، گوہاٹی اور بنگلہ دیش میں اچھا بزنس کیا ہے ۔فلم کے مبصر بتاتے ہیں کہ یہ امتیاز علی کی دوسری بہترین فلموں جیسی نہیں ہے ۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رندیپ ہڈا اہم کردار میں تھے ۔ تجزیہ نگاروں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا ہے ۔
جب وی میٹ ، لو آج کل اور راک اسٹار ‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں بنانے والے فلم ساز امتیاز علی کا کہنا ہے کہ فلمیںانفیکشن کی طرح ہوتی ہیں ۔ اگر آپ کے پاس کوئی اچھی اسکرپٹ ہے تو آپ اسے لے کر چھٹپٹاتے رہتے ہیں ۔ آخر میں یا تو آپ اس پر فلم بناتے ہیں یا پھر بھول جاتے ہیں ۔
امتیاز کی نئی فلم ‘ ہائی وے ‘ کو برلن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کیا گیا ہے ، جہاں پچھلے ہفتے اس کی اسکریننگ کی گئی ۔ امتیاز نے کہا ،’ یہ پہلی بار ہے کہ میری کسی فلم کو ایک اچھے فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
ڈجنی یو ٹی وی پروڈکشن کے ذریعہ ہم اس فلم فیسٹیول کا استعمال بین الاقوامی پہنچ بنانے کے لئے کررہے ہیں ۔ ہائی وے کی اسکرپٹ پر میں گزشتہ ۱۵؍ سال سے کام کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ، ‘ مجھے لگتا ہے یہ میری پہلی فلم ہے ۔ میں کسی فلم کو ستاروں سے سجانے کی بجائے اس کی روح تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ یہ میرے دل و دماغ پر چھا جاتی ہے ۔ فلم شاہراہ میں رندیپ ہڈا کے ساتھ نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اہم کردار میں دکھائی دیں گی ۔