بریلی ؛کھیت میں ٹوٹ کر گرے ہائی ٹنشن بجلی تار کی زد میں آکر ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ شیش گڑھ تھانہ علاقے کے مدنا پور گاؤں کے رہنے والے ۲۳ سالہ عبدالقیوم ولد شفیع احمد کی کھیت میں ٹوٹ کر گرے بجلی تار کی زد میں آکر موت ہو گئی ۔ اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی یومیہ کی طرح صبح کھیت میں کام کرنے گیاتھااسی درمیان اس کا پیر گرے ہوئے تار پر پڑگیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔