سنچورین۔پہلے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ نے کھیل کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھاہے اورجنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی ویلیئرز نے سنچریز اسکور کرکے ویسٹ انڈین بولنگ کے پرخچے اڑا دیے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے تادم تحریرچار وکٹ کے نقصان پر چارسو پچاس رنز بنالیے، ہاشم آملہ ابھی بھی ایک سو اٹھتر رن پر ناٹ آئوٹ کھیل رہے تھے اور ان کا ساتھ ستیان وان بخوبی نبھارہے تھے ۔آملہ نے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن بھی ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کو اپنے وکٹ کیلئے پورے دن ترسایا۔اور ابھی بھی بہترین کھیل کا م
ظاہرہ کرتے ہوئے بائونڈری کے چاروں جانب اچھی شاٹ لگارہے تھے۔وہیں کل تینوں بیٹسمین57رنز پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد آزمودہ جوڑی نے چارج سنبھالا اور چوتھی وکٹ پر ریکارڈ 283 رنز پر بناڈالے۔اس سے پہلے دن کھیل ختم ہونے پر آملہ 133 اور ڈیویلیئرز 141 پر ناٹ آئوٹ تھے۔پیٹرسن 27،ڈین ایلگر 28 اور فاف ڈو پلیسی صفر پر آئوٹ ہوئے۔وہیںسانحہ پشاور میں معصوم جانوں کیزیاں پر کھیلوں کی دنیا بھی مغموم ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن اس واقعے پر غمزدہ ہیں، انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان میں بچوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے یہ اس دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟ خدا کرے ان کی معصوم روحیں سکون میں ہوں۔