لکھنؤ۔(نامہ نگار)ہاشم پورہ کے فسادمتاثرین کو انصاف دلانے کے لئے کانگریس اقلیتی صلاح کار کونسل کوشش کرے گی۔کونسل نے ریاستی حکومت سے ہائی کورٹ میں عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرکے متاثرین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔اترپردیش گانگریس اقلیتی صلاح کار کونسل کے جلسہ میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو عدالتی سمن اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی جاسوسی کے خلاف کانگریس اقلیتی شعبہ عوام بیداری مہم چلانے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقد جلسہ میں سماج کے اقلیتوں کو شعبوں سے جوڑنے پر تبادلہ خیال کی کیاگیا۔جلسہ میں رائے بریلی کے بچھراواں کے ریل حادثے میں ہلاک لوگوں کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین خورشید احمد سید نے کہا کہ ملک کی سالمیت بنائے رکھنے کے لئے فرقہ پرست طاقوں سے مقابلہ کرناہے۔انہوںنے کہا کہ فرقہ پرست طاقوں سے مقابلہ کرنے میں شعبہ اہم کردار نبھاسکتاہے۔ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کا اعتماد جیت کر پارٹی کو مضبوط بناناہے۔ انہوںنے جلسہ میں موجود سینئر لیڈروں سے کہا کہ آپ تعاون اور مشورے سے تنظیم مضبوط ہوگی۔
انہوں نے جلسہ میں موجود بارش اورژالہ باری سے کسانوں سے برباد ہوئی فصل پر مناسب معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا۔شعبہ کے چیئر مین حاجی سراج مہدی نے کہا کہ جلسہ کا مقصد کانگریس سے اقلیتوں کو جوڑ ، شعبہ کے ذریعہ پارٹی کو مضبوطی دیناہے۔انہوںن
ے کہا کہ شعبہ مختلف اضلاع میں مسائل کو لیکر جدوجہد کرے گا۔اور عام آدمی کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کرے گا۔انہوںنے کہا کہ جلسہ میں موصول ہونے والی تجویزوں اور مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔جلسہ میں ملک کی مختلف ریاستوں میں چرچ پر ہونے والوں حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔ جلسہ میں خاص طور سے نصیب پٹھان ، سابق وزیر بیگم حامدہ حبیب اللہ ، ڈاکٹر عمار رضوی،معید احمد ، ظفر علی نقوی،رکن اسمبلی ڈاکٹر محمد مسلم، سابق رکن اسمبلی حافظ محمد عمر، سبکدوش برگیڈیئر ایس کے سہائے ، بیگم صابرہ حبیب ،عبدالمنان ، ڈاکٹر نسیم نکہت ، فضل مسعود ،امیر حیدر ،ارشد اعظمی وغیرہ موجود تھے۔