چٹگاؤں۔ ہالینڈ کے خلاف جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ – ایک کے سپر ٹین مقابلے میں جنوبی افریقہ دھماکہ دار جیت درج کرکے اپنا نیٹ رنریٹ بہتر کرنا چاہے گا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیل اسٹین کی کرشمائی گیند بازی کے دم پر دو رن سے جیت درج کرنے کے بعد جنوبی افریقہ اب اپنے منفی رنریٹ میں بہتر کر سکتا ہے ۔ ایک جیت اور ایک شکست کے بعد جنوبی افریقہ دو پوائنٹس لے کر تیسرے مقام پر ہے ۔ کل کا میچ جیت کر وہ اوپر پہنچ سکتا ہے کیونکہ ہفتہ کو اس کا سامنا انگلینڈ سے ہے ۔ نیوزی لینڈ کے بھی دو پوائنٹس ہیں لیکن اس کا رنریٹ پلس 0۔ 276 ہے ۔
سری لنکا دو جیت کے ساتھ سب سے اوپر ہے ۔دوسرے مقام کے لئے مقابلہ جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں ہے ۔جنوبی افریقہ کے پاس متوازن بولنگ اور بیٹنگ حملہ ہے ۔ مورنی مورکل کا فارم تاہم فکر کا سبب ہے جس نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین اوورز میں 50 رنز دیے ۔ اس سے اسٹین اور لووابو سوٹسوبے
پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔