ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے تسلیم کرلیا ہے کہ ان کے لیے عام کھانے بنانا بھی بہت مشکل ہے۔دنیا بھر میں مقبول اداکارہ کا کہنا ہے کہ کئی بار وہ کھانا بنانے کی کوشش کرتی ہیں مگر ان کے لیے آسان پکوان بنانا بھی مشکل ثابت ہوتا ہے مگر کبھی وہ بہت مشکل چیزیں بھی بنا لیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ان افراد میں سے ہوں جو مخصوص کھانوں کو آسانی بنا لیتی ہو جیسے ایک دلچسپ افغان کھانا جو بینگن کے ساتھ بنایا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ سادہ اسپیگٹی کیسے بنائی جاتی ہے۔انجلینا جولی نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ ان کا گیارہ سال کا بیٹا پیکس ان سے زیادہ بہتر کھانا بنا لیتا ہے۔انجلینا کے بقول شادی کے بعد میں نے بریڈ پٹ سے کہا تھا کہ میں کھانا بنانے سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں مگر اس نے مجھے روک دیا کیونکہ اس نے میرے بنائے ہوئے کھانے چکھے ہوئے ہیں، میرے مقابلے میں پیکس زیادہ بہتر پکا لیتا ہے۔انجلینا بتاتی ہیں کہ میرے بچے بہت اچھے ہیں اور جب بھی میں ان کے لیے کچھ پکاتی ہوں خاص طور پر میڈوکس مجھے سراہتے ہیں جس سے مجھ میں پکانے کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔