ممبئی: لیجنڈری اداکار بگ بی اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے بجائے وہ بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا کی فلم ‘‘بروکن ہارسس’’ کا ٹریلر جاری کرنے کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں غیرملکی اداکارں اداکارں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی امیتابھ بچن اورعامر خان تھے جن کا اس موقع پرکہناتھا کہ اگرانہیں بالی وڈ اورہالی وڈ کی فلموں کی آفرہو تو وہ یقینی طورپراپنے ملک کی فلم کو ترجیح دیں گے۔دوسری جانب عامرخان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے ہی عزت و شہرت ملی اورعوام کی جانب سے مجھے جو پیار ملا اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد بار مغرب سے فلموں میں کام کی آفر ہوئی لیکن ان فلموں کا تخلیقی مواد اوراسکرپٹ اس قابل نہیں تھا کہ ان میں کام کیاجاتا۔