برسبین۔نچلے آرڈر کے وکٹ جلدی گنوانے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن آج پہلی اننگز میں بڑا سکور بنانے سے چوک گئی لیکن امیش یادو نے تین وکٹ جلدی لے کر ٹیم کو میچ می
ں لوٹا دیا ۔ اپنے کل کے اسکور چار وکٹ پر 311 رن سے آگے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے آخری چھ وکٹ 97 رن پر گنوا دیے۔ہندوستانی ٹیم 109۔ 4 اوور میں 408 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے جوش ہجل وڈ نے 68 رن دے کر پانچ وکٹ لئے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 52 اوور میں چار وکٹ 221 رن پر گنوا دیے۔ دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔ میزبان ٹیم اب بھی 187 رنز پیچھے ہے جبکہ تین دن کا کھیل باقی ہے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 88 گیند میں 65 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ وہیں دوسرے سرے پر مارش نے سات رن بنا لیے ہیں۔اس سے پہلے کرس راجرز نے 79 گیند میں 10 چوکوں کی مدد سے 55 رن بنائے۔ انہوں یادو کی گیند پر وکٹ کے پیچھے ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو کیچ دیا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کے بعد راجرز پر اچھی کارکردگی کا دباؤ تھا۔ انہوں نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے وارنر نے 28 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے۔ نئی گیند سے ایشانت شرما اور ورون آرون کو وکٹ نہیں ملے۔ وارنر کافی جارحانہ کھیل رہے تھے لہذا ساتویں ہی اوور میں یادو کو تبدیلی کے طور پر لانا پڑا۔ دو سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیل رہے یادو نے نہ صرف میچ کی سب سے تیز رفتار گیند پھینکی بلکہ خطرناک دکھائی دے رہے وارنر کو بھی آؤٹ کیا۔ وارنر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں پہلی سلپ میں آر اشون کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد شین واٹسن کریز پر آئے جنہوں نے 29 گیندوں میں 25 رن بنائے۔ انہوں نے راجرز کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے 51 رن جوڑے۔ دونوں ہندوستانی تیز گیند بازوں کو آسانی سے کھیل رہے تھے جسے دیکھ کر دھونی نے 18 ویں اوور میں اسپن حملہ آزمایا۔اشون نے دوسرے ہی اوور میں وکٹ لیا۔ انہوں نے واٹسن کو مڈآن پر شکھر دھون کے ہاتھوں لپکوایا۔راجرز نے اپنی چھٹی ٹیسٹ نصف سنچری 21 ویں اوور میں پوری کی اور آسٹریلیا کے 100 رنز بھی پورے ہو گئے۔ انہوں نے اسمتھ کے ساتھ 23 رن جوڑے لیکن چائے سے ٹھیک پہلے اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ یادو نے 47 ویں اوور میں شان مارش کو اپنا تیسرا شکار بنایا جو 32 رنز بنا کر اشون کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔یادو نے 13 اوور میں 48 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ اشون کو ایک وکٹ ملی۔ ہندوستان کے سب سے تجربہ کار فاسٹ بولر ایشانت شرما کو کوئی وکٹ نہیں ملا جبکہ انہوں نے نو اوور میں 47 رن دے ڈالے۔اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے ہجل وڈ کے پانچ وکٹ کی مدد سے آسٹریلیا نے ہندوستان کو پہلی اننگز میں 408 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ہجل وڈ نے 68 رن دے کر پانچ وکٹ لئے جن میں سے تین آج صبح کے سیشن میں ملے۔ہندوستان نے آخری چھ وکٹ 97 رنز کے اندر اندر گنوا دیے اور پوری ٹیم 109۔ 4 اوور میں آؤٹ ہو گئی۔پہلے دن کل سات اوور کم پھینکے جانے کے باوجود آج کھیل مقررہ وقت پر ہی شروع ہوا۔ رہانے 132 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 81 رن اور روہت شرما 55 گیند میں 32 رن نے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مشیل مارش کو چھوڑ کر آسٹریلیا کے تمام بولر میدان پر تھے اور صبح کے سیشن میں انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہجل وڈ نے عمدہ لائن اور لینتھ سے گیند بازی کی اور ہندوستانی گیند بازوں کو خوب پریشان کیا۔ اس نے صبح تینوں وکٹ حاصل کئے۔سب سے پہلے اس نے تیسرے ہی اوور میں رہانے کو آؤٹ کیا جن کا کیچ وکٹ کے پیچھے بریڈ ہیڈن نے لپکا۔رہانے کے جانے کے بعد کپتان دھونی کریز پر آئے۔ دھونی نے 53 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔ واٹسن نے 92 ویں اوور میں روہت کو آؤٹ کیا۔ باہر جاتی گیند سے بہکانے کی کوشش میں وہ دوسری سلپ میں آسٹریلوی کپتان اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے۔اشون نے دھونی کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے 57 رن جوڑے۔ دونوں نے 50 رن کی شراکت 54 گیند میں پوری کی۔ ہندوستان کے 350 رن 96 ویں اوور میں پورے ہوئے۔ ہجل وڈ نے اس شراکت کو توڑا جب اشون پہلی سلپ میں واٹسن کو کیچ دے کر لوٹے۔دو اوور بعد ہجل وڈ نے دھونی کو وکٹ کے پیچھے ہیڈن کے ہاتھوں لپکوایا۔ ہندوستان کے 400 رن 107 ویں اوور میں پورے ہوئے۔ ناتھن لیون نے پچھللے بلے بازوں کو آؤٹ کرکے ہندوستانی اننگز کا خاتمہ کیا۔وہیں بریڈ ہیڈن نے آج ہندوستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کسی آسٹریلوی وکٹ کیپر کی طرف سے سب سے زیادہ بلے بازوں کو پویلین بھیجنے کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ہیڈن نے اس اننگز میں وکٹ کے پیچھے چھ کیچ لپکے۔ ہندوستانی ٹیم 109۔ 4 اوور میں 408 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ہیڈن اب ویلی گراٹ جنوبی افریقہ کے خلاف واڈررس پر 1957۔ 58، راڈ مارش انگلینڈ کے خلاف برسبین 1982۔ 83 اور ایان ہیلی انگلینڈ کے خلاف ایڈبسٹن 1997 میں کی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ ساتواں شکار بھی کر لیتے لیکن ناتھن لیون کی گیند پر ورون آرون کی مشکل کیچ نہیں لپک سکے۔ایک ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ سات بلے بازوں کو پویلین بھیجنے کا ریکارڈ پاکستان کے وسیم باری، انگلینڈ کے ٹیلر، نیوزی لینڈ کے ایان اسمتھ اور ویسٹ انڈیز کے رڈلے جیکبس کے نام ہے۔ایک وکٹ کیپر کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ شکار کی فہرست میں ہیڈن 246 اب ایلک اسٹیورٹ241 کو پچھاڑکر نویں نمبر پر پہنچ گئے۔