مئو:اترپردیش کے مئو ضلع میں لاوارث ملے نوزائدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اطفال بہبود کمیٹی کی ہدایات پر کئی ماہ سے عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ضلع میں برآمد پانچ نوزائدہ لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اطفال بہبود کمیٹی کی ہدایت کے مہینوں بعد بھی اطفال گھر نہیں پہنچ پائے ۔چیف ’پریویکچھا‘افسر اے کے مشرا نے آج کہا کہ نوزائدہ اور لاوارث بچوں لڑکوں اور لڑکیوں کے سلسلہ میں ضلع کی اطفال بہبود کمیٹی سنجیدہ نہیں ہے۔ مہینوں قبل پانچ نوزائدہ بچوں کے لاوارث حالت میں ملنے کے سلسلہ میں جاری ہدایت پر کمیٹی عمل درآمد نہیں کراسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل میں ضلع کے محکمہ پولیس کی منمانی اور کمیٹی کی لاپروائی کے سبب دو نوزائدہ بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ میں کمیٹی کے ایک رکن کوقصوروار پائے جانے پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمیٹی سے نکالا بھی جا چکا ہے۔ مسٹر مشرا نے کہا کہ آج بھی ضلع میں پانچ ایسے نوزائدہ ہیں جنہیں لاوارث حالت میں ملنے پر اطفال بہبود کمیٹی نے علم میں لیتے ہوئے ان کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں سرکاری اطفال گھروں کو بھیجنے کی ہدایت جاری کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ نوزائدہ بچوں کے سلسلہ میں کمیٹی کے ذریعہ جاری ہدایت پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ آج بھی نوزائدہ اطفال گھر نہیں پہنچ پائے ہیں۔ گزشتہ نو دسمبر کو اطفال بہبود کمیٹی کی ہدایت کے بغیر پولیس کے ذریعہ شہر کے شاردا نارائن اسپتال کے حوالے کرنا ضابطوں کے خلاف ہے۔ پولیس نے لاوارث نوزائدہ کے بارے میں اطفال بہبود کمیٹی کو مطلع نہیں کیا اور نوزائدہ کو اسپتال کے سپرد کردیا۔ بہرحال اس معاملہ کی جانچ چل رہی ہے۔ اس میںجو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ کمد لتا شریواستو نے بتایا کہ پورے معاملہ کی جانچ کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔