ہردا:مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور کلیکٹر شریکانت بھنوٹ نے امن قائم رکھنے کے لئے فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کے لئے پابندی کا حکم جاری کیا ہے ۔یہ حکم تعزیرات ہند1973 کی دفعہ 144کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔کل رات سے یہ پابندی مکمل ضلع میں 20فروری 2016 کی شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔جاری حکم کے مطابق اس دوران کوئی بھی شخص یہ گروہ کسی بھی طرح سے سوشل میڈیا جیسے واٹس ایپ ،فیس بک ،ایس ایم ایس ،ای میل یا موبائل سے پیغام کے ذریعہ کوئی بھی ایسی اطلاع یا پیغام کی تشہر و نشر نہیں کر سکتا جس سے ضلع میں امن وامان کو خطرہ ہو یا مذہبی ہم آہنگی میں خلل پیدا ہویا پھر عوام اور مجموعہ میں اس اطلاع یا پیغام سے ڈر اور خوف کا موحول پیدا ہو۔کوئی بھی شخص اس قسم کے پیغامات نہ تو پھیلائے گا اور نہ ہی کسی دیگر شخص سے موصول پیغام کو نشر کرے گا ۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ہردا ضلع کے کھرکیا ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ دنوں مبینہ طور پر گائے کا گوشت کے سلسلے میں چند لوگوں نے ٹرین میں جارہے ایک جوڑے کی پٹائی کر دی تھی۔اس کے بعد پیدا ہوئے تنازعہ میں ملوث کئی افراد کی گرفتاری بھی ہوئی ہے ۔پٹنہ کے بعد سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر بھڑکانے والے پیغامات وائرل ہونے کے بھی کئی واقعات سامنے آئے تھے ۔