ہردوئی:اترپردیش میں ہردوئی کے منجھنیا علاقہ میں دو بچے تالاب میں نہاتے وقت غرقاب ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ منجھنیاعلاقہ میں کل سرائے رانک مجرہ رسول پور میں رہنے والے رام پرتاپ کا چھ سالہ بیٹا آدیش اور رنویر کی بیٹی چاندنی کھیت سے گیہوں کی بالیاں چننے کے لئے گھر سے باہر نکلے تھے ۔ کافی دیر تک شدید گرمی اور پیاس سے بے حال ہونے کے بعد وہ تالاب پر گئے اور نہانے کے لئے تالاب میں کود گئے ۔ نہاتے نہاتے وہ گہرے پانی میں پھنس گئے اور نکل نہیں سکے اس طرح ان کی موت ہوگئی۔شام کو گھر نہ پہنچنے پر بچوں کو تلاش کیا گیا تو ان کی لاشیں تالاب میں تیرتی ملیں۔ پولیس نے لاشوں کو نکال کر چھان بین شروع کردی ہے ۔