نئی دہلی: موٹرسائیکل بنانے والی امریکن کمپنی ہرلے ڈیوڈسن نے ہندوستان میں اسٹریٹ ۷۵۰ سمیت مختلف ماڈلوں کے ترمیم شدہ ماڈل پیش کئے ہیں ۔اس کے علاوہ کمپنی نے اپنی مقبول عام موٹرسائیکل روڈ کنگ کو دوبارہ پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ جس کی دہلی میں شوروم قیمت ۲۵ لاکھ روپئے ہے ۔ ہرلے ڈیوڈسن انڈیا کی ڈائرکٹر مارکیٹنگ پلوی سنگھ نے کہاکہ اس برس ہرلے ڈیوڈسن نے نئی آئرن ۸۸۳ کے ساتھ ڈارک کسٹم ماڈل ،فورٹی۔ ایٹ ماڈل اور اسٹریٹ ۷۵۰ موٹرسائیکل کے جدید ترین ترمیم شدہ ماڈل پیش کئے ہیں ۔ ملک میں اسٹریٹ ۷۵۰ اب ۴ئ۵۲ لاکھ روپئے میں دستیاب ہوگی جو پہلے ۴ئ۳۲ لاکھ روپئے میں ملتی تھی ۔