میسور ۔فالوآن جھیل رہی جنوبی افریقی ٹیم کو اس کی دوسری اننگز میں 132 کے اسکور پر ڈھیر کرنے کے بعد میزبان ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے واحد ٹسٹ کے چوتھے دن اننگز اور 34 رنز سے شاندار جیت اپنے نام کر لی۔ہندوستانی خاتون ٹیم کی جیت میں اہم کردار گیندبازہرمنپریت کور کی رہی جنہوں نے دونوں اننگز میں کمال کی گیند بازی سے جنوبی افریقہ کی کمر توڑ دی۔ ہرمنپریت نے دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے 41 رن پر چار وکٹ چٹکائے جبکہ پہلی اننگز میں 44 رنز پر پانچ وکٹ لیے تھے۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز کی شروعات 83 رن پر چھ وکٹ سے کی تھی۔ اس وقت چیٹک ۔0
6۔ اور کولے ٹراکون 15 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ لیکن دونوں کھلاڑی بڑا سکور کھڑا نہیں کر سکی۔ ترشا نے سب سے زیادہ 35 رن کی اننگ کھیلی جبکہ کولی 30 رن پر ناٹ آؤٹ رہی۔ لیکن دوسرے جانب پر وکٹ گرتے رہے اور جنوبی افریقہ 78۔2 اوور میں 132 کے اسکور پر ڈھیر ہو کر مقابلہ گنوا بیٹھی۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر 400 رنز بنانے کے بعد اننگ ڈکلئر کر دی تھی۔ اس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 110 اووروں میں 233 رنز اور دوسری اننگز میں 132 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹ ہرمنپریت نے لیے۔ اس کے علاوہ جھولن گوسوامی اور پونم یادو نے دو دو وکٹ نکالے جبکہ راجیشوراور پانڈے کو ایک ایک وکٹ ہاتھ لگا۔اس سے پہلے ہندوستان کی پہلی اننگز میں روش کامن نے 192 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ لیکن وہ صرف آٹھ رنز سے اپنی ڈبل سنچری سے چوک گئی تھی جبکہ پونم رات نے 130 رنز کی اننگز کھیل کرہندوستان کا اسکور 400 کے پار پہنچایا تھا۔ گیندباز ہرمنپریت نے دونوں اننگز میں کل نو وکٹ لیے۔ میچ میںہندوستانی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کیا۔