مظفرنگر(بھاشا) ضلع کے ککرولی پولیس تھانہ کے تحت گنگا نگر گائوں میں دوافراد کے ذریعہ ایک ہرن کا مبینہ طورپرشکار کرنے کے الزام میںانھیں گرفتارکر لیا گیاہے۔تھانہ انچارج کلدیپ کمار نے بتایاکہ ملزمین کی شناخت ونود اورسریندر کے طوپر کرلی گئی ہے مذکورہ دونوںملزمین کو کل گرفتارکرلیا گیاتھا۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ ملزمین نے ہرن کے شکار کیلئے جس جال کا استعمال کیاتھا۔اسے ضبط کرلیاگیاہے۔تھانہ انچارج نے بتایاکہ ہرن کیلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔