گلاسگو۔ہندوستانی شوٹر ہرپریت سنگھ نے دودورکے شوٹ آف اور ایک پوائنٹس کے جرمانے کے باوجود دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں آج یہاں نقرئی تمغہ جیتا۔ہریانہ کے 33 سالہ ہرپریت
نے چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو مایوس ہونے سے بچا دیا کیونکہ اسی مقابلے میں اولمپک نقرئی تمغہ یافتہ وجے کمار کوالی فکیشن دور میں ساتویں نمبر پر رہنے کی وجہ فائنل میں جگہ نہیں بنا پائے تھے۔ کوالی فکیشن کے بعد صرف چھ شوٹر فائنل میں پہنچے۔کوالہ فکیشن دور میں سب سے اوپر پر رہنے والے ہرپریت نے چھ نشانے بازوں کے درمیان چلے فائنل میں 21 صحیح شاٹ لگائے۔ فائنل آٹھ راؤنڈ کا تھا جس میں سے سبھی میں پانچ شاٹ لگانے تھے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ جے چیپمین نے 23 شاٹ لگا کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ کینیڈا کے میتوڈک اگوروو کو شوٹ آف کے بعد کانسے کا تمغہ ملا۔ہرپریت نے دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل انفرادی اور 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل پییرس میں طلائی تمغے جیتے تھے۔وہیں دوسری جانب دو بار کے اولمپک تمغہ فاتح پہلوان سشیل کمار نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں کی کشتی مقابلے کے فائنل میں پاکستان کے قمرعباس کے خلاف مقابلہ ان کیلئے بہت آسان رہا اور ہندوستان کے اس اسٹار پہلوان نے دعوی کیا کہ ملک پہلوان آنے والے مقابلوں میں بھی اپنا دبدبہ بنائیں گے۔ سشیل نے کہا کہ یہ میرے لئے آسان مقابلہ تھا۔مجھے خوشی ہے کہ میں ہندوستان کیلئے طلائی جیت سکا۔ انہوں نے کہامجھے فخر ہے کہ ہندوستانی پہلوانوں کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ ہماری کشتی ٹیم میں اولمپک اور دیگر بڑے مقابلوں کے تمغہ فاتح ہے۔ ہمیں آنے والے دنوں میں اور تمغہ ملیں گے۔ دہلی میں 66 کلو میں طلائی جیتنے والے سشیل اس بار 74 کلو میں اترے تھے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے نئے طبقے میں کوئی پریشانی نہیں آئی۔ غور طلب ہے کہ سشیل کی قیادت میں دولت مشترکہ کھیلوں کی کشتی مقابلے کے پہلے ہی دن ہندوستان کی طلائی کی ہیٹ ٹرک جمائی۔ توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی پہلوانوں نے پہلے دن تین طلائی سمیت چار تمغے اس کی جھولی میں ڈالے۔