ممبئی: بالی ووڈ سٹار ہریتک روشن اپنی نئی فلم ”موہنجو داڑو” کے لئے پچاس کروڑ معاوضہ حاصل کریں گے۔ جس نے انہیں ہندی سینما کی تاریخ کا مہنگا ترین اداکار بنا دیا ہے۔ ایک سال میں صرف ایک فلم میں کام کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہریتک روشن اب صرف سپر سٹار ہی نہیں بلکہ مہنگے ترین سٹار بھی بن گئے ہیں۔ فلم بینگ بینگ کے بعد ہریتک کام کریں گے اشوتوش گواریکر کی تاریخی ڈرامہ فلم ”موہنجو داڑو” میں جس کے لئے وہ پچاس کروڑ معاوضہ وصول کریں گے۔ متعدد کامیاب فلموں میں کام کرنے والے ہریتک روشن نے معاوضے کی دوڑ میں بالی ووڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اپنے ڈانس اور فٹنس کے لئے مقبول ہریتک اب فٹنس ٹیکنیکس پر کتاب لکھنے کا بھی سوچ رہے ہیں تا کہ اپنے پرستاروں کو بھی اپنی طرح فٹ اور باڈی بلڈ بنا سکیں۔