دہرادون :اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت نے آج دن میں تین بجے کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے ۔میٹنگ میں وہ کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ تازہ سیاسی بحران پر قابو پانے کے اقدامات پر غور و خوض کریں گے ۔
میٹنگ کے بعد راوت گورنر کے کے پال سے ملنے راج بھون جائیں گے ۔ دریں اثنا وزیر اعلی کے کینٹ میں واقع سرکاری رہائش میں راوت حامی ممبران اسمبلی اور وزراء کی میٹنگ چل رہی ھے ۔کانگریس کو حمایت دینے والی پی ڈی ایف کے چاروں وزیر بھی وہاں پہنچ چکے ہیں۔
پی ڈی ایف نے کہا ہے کہ وہ پوری طرح حکومت کے ساتھ ہے ۔ دریں اثنا نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر راوت نے کہا کہ چارپانچ باغی ممبران اسمبلی سے بات چیت جاری ہے اور انہیں دوبارہ ساتھ آنے کا موقع دیا جا سکتا ہے تو وہ اپنی غلطیوں کو قبول کر لیں۔