قیمہ: آدھا کلو
ہری پیاز: 100 گرام
نمک : حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا : 1 کھانے کا چمچہ
ٹماٹر :3 عدد درمیانے
لال مرچ پسی ہوئی : 1 کھانے کا چمچہ
پسا ہوا دھنیا : 1 چائے کا چمچہ
ہلدی : 1 چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا : آدھی گٹھی
ہری مرچیں : 2 سے 3 عدد
تلنے کے لیے تیل: آدھی پیالی
ترکیب
ہری پیاز کو دھو کر اس کی پتیوں اور ڈنٹھل کو علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں ، قیمے کو دھو کر چھلنی میں ڈال کر خشک کرنے رکھ دیں۔ ٹماٹر ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک کاٹ لیں۔
پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ گرم کریں اور ہری پیاز کے ڈنٹھل کو ہلکا سنہرا فرائی کر لیں ادرک لہسن ڈال کر1 سے 2 منٹ فرائی کریں اور ٹماٹر ، نمک ، لال مرچ ، دھنیا اور ہلدی ڈال کر 2 سے 3 منٹ بھونیں پھر قیمہ ڈال کر اچھی طرح ملا کر ڈھک دیں ، درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔ 2 سے 3 منٹ بھونیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں۔ پانی خشک ہونے پر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے ، ہری پیاز کی پتیاں ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر 3 سے 4 منٹ دم پر رکھ دیں۔
کھانے پر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔