بارہ بنکی(نامہ نگار)ویسے تو ہرے درختوںکوغیرقانونی طریقے سے کاٹنے کا کام پورے ضلع میں پولیس اورمحکمہ جنگلا ت کی ملی بھگتے سے زوردار طریقے سے کیاجارہاہے لیکن کچھ علاقہ ایسے بھی ہیں جو درختوں کوغیرقانونی طریقے سے کانٹنے کیلئے مشہور ہے۔
ترقیاتی بلاک نندوراعلاقہ میں ہرے درختوں کو کانٹنے کا کام کھلے عام کیاجارہاہے مختلف اخبار ات میں خبر شائع ہوتی رہتی ہیں لیکن ابھی تک محکمہ جنگلات کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے درخت کانٹنے وال
ے لوگوں کے حوصلہ بلند ہے۔انھیں نہ تو انتظامیہ کا کوئی خوف ہے اورنہ ہی محکمہ جنگلات وپولیس انتظامیہ کی کیونکہ محکمہ جنگلات کے افسران کی سر پرستی میں یہ کام زورشورسے کیاجارہا ہے ۔ ایسا ہی ایک معاملہ گزشتہ شب تھانہ بڈوپورعلاقہ میں پیش آیا جہاں لکڑی سے بھراہوا ایک ٹرک محمودآباد کی طرف جارہاتھا ۔ٹرک کو تھانہ بڈوپورپولیس نے روک لیا اورغیرقانونی رقم ملنے کے بعد پولیس نے ٹرک کو تھانے سے چھوڑدیا لیکن ٹرک تھانہ گیٹ کے باہر کی زمین دھنس گئی پولیس کو قلعی کھلنے کا خوف ہوااورپولیس اہلکاروں نے جے سی بی مشین منگواکر ٹرک کو نکالا۔