نئی دہلی(بھاشا) بینک ہرسنیچر کے روز صبح آٹھ بجے رات آٹھ بجے تک جن دھن کیمپ لگائیں گے جس سے بینکنگ سہولیات سے محروم افراد تک پہنچا جاسکے۔وزیر اعظم جن دھن اسکیم کے تحت اب تک ۸۴ء۱ کروڑ سے زیادہ بینک اکاؤنٹ کھولے جاچکے ہیں۔ وزارت مالیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینک ہفتہ وار بنیاد پر جن دھن کیمپ کا اہتمام کریں گے اور ہر سنیچر کے دن صبح آتھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کیمپ لگا کر جن دھن اکاؤنٹ کھولا جائے گا۔ اس سے بینکنگ سہولیات سے محروم کنبوں تک یہ سہولت پہنچائی جاسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جن پہلے سے بینک کھاتے ہیں انہیں بھی ایک لاکھ روپئے کے حادثاتی بیمہ اور ۳۰ ہزار روپئے کے زندگی بیمہ کا فائدہ ملے گا۔ انہیں اس کے لئے
اپنے بینک کی شاخ سے ۲۶ جنوری ۲۰۱۵سے قبل ایک کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔مذکورہ اسکیم کے تحت بینکنگ سہولت سے محروم ہر کنبہ کے ایک شخص کا کاؤنٹ ہوگا اور اس کے ساتھ روپے ڈیبٹ کارڈ ملے گا اس میں ایک لاکھ روپئے کے حادثاتی بیمہ کا احاطہ بھی ہوگا۔ اگر بینک اکاؤنٹ ۲۶ جنوری ۲۰۱۵ تک کھولا جاتا ہے تو ۳۰ ہزار روپئے کے زندگی بیمہ کا احاطہ بھی ہوگا۔وزارت مالیات نے کہا ہے کہ اضافی زندگی بیمہ احاطے کے طور طریقوں پر مالیاتی خدمات محکمہ کام کررہا ہے۔