نئی دہلی، 13اگست(یو این آئی) حکومت نے آج واضح کیا ہے کہ صارفین کو ایک سال میں سبسڈی والے 12 سلنڈر دیئے جارہے ہیں اور ابھی اس اسکیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے راجیہ سبھا میں ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد گذشتہ فروری میں 9 سے بڑھاکر 11 کی گئی تھی۔ بعد میں 15۔2014کے لئے اس کی تعداد 12کردی گئی۔ اس سبسڈی کی وجہ سے سرکاری خزانہ پر 5ء2443کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گھریلو قدرتی گیس کی قیمت کے تعین سے متعلق رہنما اصول 2014 کو 30 ستمبر تک ملتوی رکھا گیا ہے۔