نئی دہلی(بھاشا) اسٹا ک کی کمی کے درمیان خردہ فروشوں کی تازہ خریداری کی حمایت سے دہلی کرانہ بازار میں آج ہلدی اور زیرہ کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی تیزی درج کی گئی ۔ہلدی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۷۲۰۰:۱۲۷۰۰ روپئے فی کوئنٹل پر بند ہوئی ۔ زیرہ عام اور اعلیٰ کوالٹی کی قیمت بھی ۱۰۰ ۔۱۰۰روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۱۲۰۰۰ :۱۲۴۰۰ روپئے اور ۱۶۰۰۰ :۱۶۲۰۰روپئے فی کوئنٹل بند ہوئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق پیدا وار علاقوں سے محدود آمد کے درمیان خردہ فروشوں اور اسٹا کسٹوں کی تازہ خریداری کی حمایت سے یہاں کرانہ بازار میں ہلدی اور زیرہ کی قیمتوں میں تیزی آئی ۔وہیں دہلی تیل بازار میںآج پامولین اور سو یا بین تیل کی قیمتوںمیں ۵۰ روپئے فی کوئنٹل تک کی گراو ٹ آئی ۔ بازار ذرائع نے کہا کہ کمزور بین الاقوامی رخ کے درمیان سست مانگ کی وجہ سے کارو باری رجحان متاثر ہوا۔ اس درمیان ملیشیاڈیریویٹیو ایکسچینج میں پام تیل کی قیمت ۷ ء ۰ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۷۷۵ ڈالر فی ٹن رہ گئی ۔ قومی دارالحکومت نے پامولین آر بی ڈی اور پامولین کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰۔۵۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۶۴۰۰روپئے اور۶۰۰۰ روپئے فی کوئنٹل رہ گئی ۔ سو یا بین ریفائنڈ مل ڈلیوری اندور اور سو یا بین ڈیگم کانڈلا تیل کی قیمت بھی ۵۰۔۵۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۷۲۰۰ روپئے اور ۶۹۰۰ روپئے فی
کوئنٹل رہ گئی ۔