صحت کے پیش نظر ہلدی کا استعمال کئی طریقوں میں فائدہ مند ہے۔ اس کے اتنے فائدے ہیں کہ آپ یقین نہیں کریں گے۔ اسے کئی بیماریوں میں دوا سمجھی جاتی ہے۔
سردی کے موسم میں کچی ہلدی ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت بھی سنوارتی ہے۔ یہ antioxidant ہے جو کینسر سے بچاؤ کر Blood disorders کو دور کرتی ہے. اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں. گرم دودھ میں کچی ہلدی ابال کر پینے سے ذیابیطس یعنی Diabet
es میں فائدہ ملتا ہے. بتا دیں کہ ہلدی میں Antiseptic خصوصیات پائے جاتے ہیں۔ ایسے میں اگر ذیابیطس مریض روزانہ کسی نہ کسی طور پر ہلدی کا استعمال کرتے ہیں تو اس کے زخم جلد بھرتے ہیں۔
دمہ متاثرین کے لئے نصف چمچ شہد میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی ملا کر کھانے سے فائدہ ملتا ہے۔اندرونی چوٹ لگنے پر ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی ملا کر پینے سے درد اور سوجن میں راحت ملتی ہے۔ چوٹ پر ہلدی کا لیپ لگانے سے بھی آرام ملتا ہے۔ زکام یا کھانسی ہونے پر دودھ میں ہلدی پاؤڈر ڈالنے یا کچی ہلدی ابال کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہلدی کولیسٹرول کو کم کرتی ہے جس سے دل کے متعلق بیماری ہونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ہلدی جلد کی رنگت بنانے میں مدد کرتی ہے اور چہرے کی جھاؤا دور کرنے کے لئے ہلدی پاؤڈر میں کھیرے اور ککڑی یا نیبو کا رس ملا کر ۱۵منٹ تک چہرے پر لگایا جائے پھر صاف پانی سے دھو لیا جائے تو بڑی آسانی سے فرق محسوس کیا جا سکتا ہے ۔