ہلدی کا استعمال ایشیائی ممالک میں زمانہ قدیم سے کیا جاتاہے ۔اسے سالنوں کو خوش رنگ بنانے میں استعمال کیاجاتاہے ۔ہلدی ،جڑی بوٹی کے علاوہ بطور مسالہ بھی استعمال کی جاتی ہے ۔ اس کو صحت کیلئے بہتر مانا گیا ہے ۔ اس سے حسن میں نکھار آتا ہے ۔ہلدی کا فیس ماسک ایکنی جلد کے علاوہ اکزیما کے مرض کے علاج میں بھی فائدہ مندتصور کیا جاتاہے ۔ ہندوستان میں خواتین ،ہلدی ،ہلدی کا ابٹن استعمال کرتی ہیں یہ رواج زمانہ
قدیم سے چلاآرہاہے ۔دلہن کے میک اپ میں ہلدی کاابٹن بطور خاص شامل رہتاہے ۔ اس سے خوبصورتی میں نکھاآتاہے اور چہرہ خوبصورتی سے جگمگااٹھتاہے ۔ہلدی کا ماسک آپ گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں ۔ ایک چمچہ ہلدی پاؤڈر ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ دودھ یادہی لیں ان تینوں کوایک کٹورے میں لے کراس کا پیسٹ بنالیں ۔اس کے بعد اسے چہرہ پر لگائیں ۔ آنکھوں کے نیچے بھی اس ماسک کولگا ئیں اور ۲۰منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔یہ عمل ہر چند ہفتوں کے بعد دہرائیں اس سے آپ کا چہرہ چمک اٹھے گا ۔