سلوراسپرنگ: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے 2016 کے صدارتی امیدوار کا دعوی کرنے والی ہلیری کلنٹن نے ملک کی سب سے بڑی مزدورتنظیم سے اپنے لئے حمایت مانگی ہے ۔مسز کلنٹن نے امریکی لیبر یونین اور صنعتی تنظیموں کی کانگریس کے لیڈروں سے ملاقات کر کے ان سے الیکشن میں ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہے اوباما انتظامیہ مجوزہ بحرالکاہل تجارتی سمجھوتہ کو لاگو کرے تاکہ مزدوروں کی سلامتی کے ساتھ ہی انہیں زیادہ مزدوری بھی ملے ۔