ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی جوانی کا راز صحت مندانہ طرز زندگی کو قرار دیا۔بالی وڈ اداکار عامرخان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی جوانی کے پیچھے راز صرف ان کی صحت مندانہ طرز زندگی ہے وہ متوازن غذاء اور ورزش سے خود کو فٹ اور جوان رکھتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ جو بھی کردار نبھاتے ہیں اس کردار میں خود کو ڈھالنے کی مکمل کوشش کرتے ہیں۔عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بعض لوگ اتنے منہ پھٹ ہوتے ہیں کہ ان کے دل میں جو آتا ہے اچھا یا برا وہ کہہ دیتے ہیں بغیر یہ سوچے کہ دوسرا اس بات کو سن کر دکھی ہو سکتا ہے لیکن وہ ایسے نہیں وہ اپنے الفاظ کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں تاکہ ان کی زبان سے لوگوں کو تکلیف نہ پہنچے۔ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک فنکار ہیں اور فنکار ہی رہنا چاہتے ہیں ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مسٹرپرفیکٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایک فنکار اور تخلیقی شخص ہیں، اس حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی اخلاقی تعمیر میں کردار ادا کریں۔ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی اپنے آپ کو اس کے قابل سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے آپ کو سماجی کارکن بھی نہیں سمجھتے کیونکہ سماجی کارکن توکسی معاشرتی پہلو میں بہتری کو اپنی زندگی کا مقصد بناتا ہے اور اسی کے حصول کے لئے اپنی زندگی گزارتا ہے۔ اس لئے ان کا خیال ہے کہ جس شعبے سے ان کا تعلق ہے اسی کے ذریعے وہ معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرسکتے ہیں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت اگر اکثریت حاصل کرنے کے بعد ملک میں کوئی تبدیلی لاسکتی ہے تاہم عام آدمی پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو یہ کہتی ہے کہ اپنی طرز حکمرانی کو عوام کو خواہشات کے مطابق ڈھالا جائے، اس کے باوجود وہ اس جماعت کی حمایت نہیں کررہے کیونکہ ابھی اسے آزمایا نہیں گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات آزادانہ اور شفاف ہونے چاہئیں اس سلسلے میں عوام کو کسی جماعت کی جانب مائل کرنا نہیں چاہتے۔