حالیہ برسوں میں کوئن، وکی ڈونر، تنو ویڈز منو، پيكو اور تنو ویڈز منو ریٹرنز جیسی فلموں نے نہ صرف نئے طرح کا سینما پیش کیا ہے بلکہ فلم انڈسٹری کو سکرپٹ لکھنے والے نئے سکرپٹ رائٹر بھی دیے ہیں۔
ان مذکورہ فلموں میں نہ تو نام نہاد سٹار پاور تھی اور نہ ہی بالی وڈ مصالحہ موی فارمولا، لیکن اس کے باوجود ان فلموں نے شائقین کو خوب تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ہی باکس آفس پر بھی اچھی خاصی کمائی کی۔
اسی کا اثر ہے کہ ان دنوں بالی وڈ کی فلموں میں کہانیوں کے موضوع سے لے کر انھیں پیش کرنے کا طور طریقہ بھی بدلا ہے۔
ویسے تو آج بھی ایک خاص اداکار کی مرکزیت والی فلمیں بن رہی ہیں لیکن اب ان فلموں کی تعداد بڑھ گئی ہے جن میں کہانی اور کرداروں کو مرکزی درجہ حاصل ہوتا ہے۔
سنہ 2011 میں آئی فلم ’تنو ویڈز منو‘ نے کنگنا رناوت کو ایک مضبوط اداکارہ کے طور پر ناظرین کے سامنے پیش کیا تھا۔