میر پور۔پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ اس اعداد و شمار سے پریشان نہیں ہیں کہ ان کی ٹیم نے ورلڈ ٹی 20 میں کبھی ہندوستان کو نہیں ہرا یا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں شاہد آفریدی سے کافی امیدیں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ آل راؤنڈر اپنے حریف کے خلاف ہونے والے مقابلے میں میچ فاتح اننگ کھیلے ۔ حفیظ نے میچ کے موقع پر صحافیوں سے کہا ، ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ آفریدی لو آرڈر میں آ کر ہمارے لیے میچ جیتیں ۔ آفریدی کا اچھا فارم اور صحیح موڈ میں ہونا بہت ضروری ہے ۔
ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے خلاف میچ میں ایشیا کپ کی کارکردگی کو دوہرائے ۔ روچندرن اشون نے ایشیا کپ کے بعد کچھ فارم حاصل کر لی ہے اور وہ بدلہ لینے کے قریب ہیں لیکن حفیظ نے کہا کہ ان کی ٹیم کا سب سے تجربہ کار کھلاڑی یہ آف اسپنر کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا ، ہر کھلاڑی اپنا ہوم ورک کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا ، تاریخ سے اصل میں ہم پریشان نہیں ہوتے ۔ چاہے وہ صحیح ہو یا غلط وہ تاریخ ہوتی ہے ۔ ہر دن اچھا نہیں ہوتا ۔
آپ کو اگلے دن کے لئے تیار ہونا چاہئے ۔حفیظ ٹیم کے بلے بازی مشیر ظہیر عباس کی اس بات سے اتفاق نہیں رکھتے کہ مہندر سنگھ دھونی کی غیر موجودگی ایشیا کپ میں بڑا عنصر تھا اور یہاں ان کی موجودگی فرق پیدا کر سکتی ہے ۔ حفیظ نے کہا ، میں ظہیر بھائی کے بیان کا احترام کرتا ہوں ۔ ان کی اپنی سوچ ہے ۔ دھونی بہت اچھا کپتان ہے اور گزشتہ پانچ چھ سال سے ٹیم کی اچھی طرح سے قیادت کر رہا ہے لیکن اگر آپ نے اچھی تیاری کی ہے تو آپ کسی بھی چیلنج سے پار کر سکتے ہو ۔
پاکستانی کپتان نے اس کے ساتھ کہا کہ آفریدی اور شعیب ملک جیسے آل راؤنڈر ہونے سے ٹیم کو کافی فائدہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا ، ہمیں یقین ہے کہ آل راؤنڈر ہونے سے فائدہ ملتا ہے ۔ ہمارے پاس شعیب ملک ، شاہد آفریدی اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل جیسے آل راؤنڈر ہیں ۔