نئی دہلی، ٢٧ مئی (یو این آئی) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان پر کے خلاف آج کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق ان کے بیان کو وہ توڑموڑ کر پیش کر رہا ھے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈر ورلڈ سرغنہ دا
د ابراہیم اور ذکی الرحمان لکھوی کو پناہ دینے والا اور اچھی بری دہشت گردی پر یقین کرنے والے ملک کی باتوں پر وہ رد عمل پیش کرنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔مسٹر پاریکر نے انڈیا ٹوڈے ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت کے دوران کہا ‘جب ہم دہشت گردوں کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہمیشہ انہیں مارنا نہیں بلکہ انہیں غیر م¶ثر کرنا ہوتا ہے ’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اپنے ملک کی حفاظت ہر قیمت پر کرنی ھے ۔ سرحدی ریاستوں کے نوجوانوں کو صحیح سمت نہیں مل پا رہی تھی ، اب فوج انہیں اپنی طرف راغب کر رہی ہے تاکہ وہ دہشت گردی کی طرف نہ جائیں’۔پاکستانی وزیر اعظم کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے (مسٹر سرتاج) جو کچھ کہا اس پر انہیں ردعمل پیش کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان اچھی اور بری دہشت گردی پر یقین کرتا ہے ’۔