کانپورشہر(نامہ نگار)آج شمسی سوسائٹی فارایجوکیشن ویلفیئر کی جانب سے ہونہار طلباء وطالبات کو اعزاز سے نوازنے کیلئے انعامی تقریب کاانعقاد راگھویندرآڈیٹوریم میں کیا گیا۔ انعامی تقریب کا افتتاح کنوینرزیدشاہد نے کیا۔اس موقع پر۲۵؍حفاظ ۷۷ہائی اسکول کے طلباء وطالبات کو ۳۲؍انٹرمیڈیٹ طلباء وطالبات کو دس طلباکو سند اورچارکو پوسٹ گریجویٹ کی سنددے کر اعزازسے نوازاگیا۔اعزازی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے شاہدنفیس نے کہا کہ آج کی جدید دنیا میں ہم تعلیم یافتہ نہیں ہے تو انسان کی طرح زندگی گزارنے کے لائق بھی نہیں ہیں۔ کیونکہ تعلیم صرف
پڑھنے لکھنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ہمیںمثالی زندگی بسرکرنے کا طریقہ بتاتی ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں بھوکے رہ کر بھی تعلیم حاصل کرنی چاہئے اوریہ عزم کرناچاہئے کہ بچوںکو تعلیم یافتہ بنائیں گے۔شمسی سوسائٹی کے صدرثمر شمسی نے کہا کہ سوسائٹی کے ذریعہ ۱۹۹۷سے ابھی تک جتنے بچوں کو تحویل میں لیا گیا ہے ان میں سے کچھ بچوں نے تعلیم مکمل کرکے سوسائٹی کا حق اداکیاہے وہ آج اپنی سہولت کے مطابق دیگرلوگوںکو تعلیم دے رہے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی منطقائی کمشنر کانپور ڈیژن مسٹرافتخارالدین نے کہا کہ آج کی دنیا میں مقابلے کی وہ دنیا ہے جب صرف تعلیم کے ذریعہ روزگارحاصل کرنا کافی نہیں ہے کیونکہ ہمیںوقت کے ساتھ چلناہوتا ہے اس لئے تعلیم ایک ایساذریعہ ہے جو کسی بھی میدان میںخود کو ثابت کرنے میں اہم تعاون دیتی ہے۔انھوں نے شمسی سوسائٹی کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی نے ۲۶۹بچوں کو گود لیکر انھیں تعلیم یافتہ بنائیں۔انھوں نے کہا کہ شمسی سوسائٹی نے گورنمنٹ اسکول کے طلباء وطالبات کو ان کی صلاحیت کے تحت پرائیویٹ اسکول میںداخلہ دلایا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوسائٹی کے بچے اسو دورمیں سماج کے ان غریبوں کیلئے اہم کارنامہ انجام دے رہے ہیں۔ اس لئے اس نیک کام میں نوجوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں اوریہ عزم کریں کہ ہمیں کھان ملے یا نہ ملے لیکن ہمارے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا پوراحق ملے۔