رائے پور۔ ممبئی انڈینس کے نے کہا ہے کہ بلے بازوں کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کی ٹیم چمپئن لیگ ٹی 20 کے کوالیفائنگ دور سے آگے نہیں بڑھ پائی۔پولارڈ نے ممبئی کی ناردرن ڈسٹرکٹ کے ہاتھوں کل رات یہاں چھ وکٹ سے شکست کے بعد کہا کہ انہوں نے ناردرن ڈسٹرکٹ نے اچھ فیلڈنگ کی کیونکہ ہم 150 سے 160 تک اسکور بنا سکتے تھے۔ چمپئن لیگ میں عموما یہ ہو رہا ہے کہ زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں ممبئی انڈینس کو ہرانا چاہتی ہیں اور وہ اس کیلئے اپنی جان لگا دیتی ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے دو میچ میچ جیتے لیکن پولارڈ نے کہا کہ انہوں نے کسی طرح کی لاپروائی نہیں برتی۔ انہوں نے کہا وہ آرام دہ ہو سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ یہ ان کا پیشہ ورپن ہے۔ اسٹار بلے باز کین ولیمسن نے کہا ہم نے ٹورنامنٹ کا سست آغاز کیا لیکن ہم جانتے تھے کہ ہماری فیلڈنگ اچھی ہے۔ آخری دو میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اچھا لگا۔ اہم ڈرا میں جگہ بنانا شاندار ہے۔ امید ہم یہ مظاہرہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔کپتان ڈینیل فلن نے نئی گیند سنبھالنے والے ٹم سائوتھی اور ٹرینٹ بولٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا گیند بازی میں ہم نے بے مثال مظاہرہ کیا۔ ٹم اور ٹرینٹ نے شروعات کی اور پھر بلے بازی میں سلامی جوڑی نے شاندار بنیاد رکھی۔ اہم ڈرا شاندار ہونا چاہئے۔ مین آف دی میچ اسٹائرس نے کہا کہ گزشتہ چار پانچ سالوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ انہوں نے کہا ہم گزشتہ چار پانچ سالوں سے اس ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اب ہمارے پاس کچھ اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ کین ولیمسن بہترین بلے باز ہے اور ہمارے پاس عالمی سطح کے دو فاسٹ بولر ہیں۔