ویلنگٹن۔(ایجنسی ہندوستان کے ناقص مظاہرے پر تبصرہ کے لئے الفاظ گنواں چکے ہندوستانی بیٹسمین شِکھر دھون نے تاہم اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے مقابلہ کو اپنے حق میں ضرور کرلیا ہے، لیکن ہندوستانی ٹیم مقابلہ کو ڈرا کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے میدان سنبھالے گ
ی۔ دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 325 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے اور برینڈن مکالم نے ریکارڈ اور ناقابل شکست 281 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے مقابلہ میں حالات کو ہندوستان کے لئے مختلف کردیا ہے، لیکن دھون نے آج ہندوستانی بولروں کے ناقص مظاہرے پر مایوسی کا اظہار کرنے کی بجائے مثبت ذہن کے ساتھ کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم آخری دن مقابلہ میں کامیابی کے لئے کھیلے گی۔ دھون نے مزید کہا کہ مقابلہ میں ہنوز ایک دن کا کھیل باقی ہے۔ لہٰذا ہم ناکامی کے خوف کی بجائے کامیابی کے لئے بیٹنگ کریں گے اور اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ دھون نے کہا کہ بہت کچھ مایوس کن رہا، اس کے باوجود ہم نے کچھ بہتر کرکٹ ضرور کھیلی ہے جس میں خصوصاً پہلی اننگز میں اسکور بھی بنانا ہے۔ مکالم نے وکٹ کیپر بیٹسمین بی جے واٹلنگ (124) کے ہمراہ عالمی ریکارڈ 352 رنز کی چھٹی وکٹ کے لئے پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو 94/5 کی شکست کی صورتِ حال سے باہر نکالتے ہوئے کامیابی کے موقف میں لاکھڑا کیا ہے۔