ویلنگٹن ۔ہندوستان کی خراب کارکردگی کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں تھے لیکن بلے باز شکھر دھون نے اعتراف کیا کہ دوسرے کرکٹ ٹس
ٹ میں نیوزی لینڈ نے میچ کا رخ پلٹ دیا ہے پر یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے پاس ابھی بھی میچ بچانے کا موقع ہے ۔ نیوزی لینڈ نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 325 رن کی برتری حاصل کرلی ۔ کپتان برینڈن میکلم نے ناٹ آئوٹ 281 رن بنائے ہیں ۔ دھونی نے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد کہا کہ اب بھی ایک دن کا کھیل باقی ہے ۔ ہم کل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن اگر ہارتے بھی ہیں تو سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے ۔ مایوسی تو ہے لیکن ہم نے کچھ اچھا کرکٹ کھیلا خاص کر پہلی اننگ میں انہیں کم اسکور پر آؤٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پھر ہم نے مشکل حالات میں اچھی بلے بازی کی اور کل تک میچ پر ہمارا دبدبہ تھا ۔ لیکن آج انہوں نے نرد پلٹ دیا ۔ کل صبح ہم انہیں آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور جو بھی ہدف ہوگا ، اس کے مطابق بلے بازی کریں گے ۔ دھونی نے کہا کہ وکٹ بہت بہتر ہو گیا ہے ۔ میکلم اور وٹلنگ نے عمدہ بلے بازی کی ۔ انہوں نے اچھی گیندوں کا احترام کیا اور پورے دن ہمیں موقع نہیں دیا ۔ میکلم کو تیسری سلپ میں دھونی نے زندگی دی جبکہ تیسرے دن ایشانت شرما اور وراٹ کوہلی نے ان کے کیچ ٹپکادئے تھے ۔ دھونی نے کہا کہ ہم نے ایک سلپ اور ایک گلی لگانے کی حکمت عملی بنائی تھی ۔ ہم چاہتے تھے کہ میکلم کچھ شاٹ کھیلے لیکن جب سلپ تھی جب انہوں نے زیادہ شاٹ نہیں کھیلے ۔ جب وہ نہیں تھے تب انہوں نے شاٹ کھیلا اور میں کچھ دور کھڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھی گیند بازی کی اور ضبط سے کام لیا ۔ ان کا رنریٹ کم تھا لیکن وہ خطرہ نہیں لے رہے تھے ۔ ایک بار بلے باز کے بڑا اسکور بنا لینے کے بعد اسے آؤٹ کرنا آسان نہیں ہوتا ۔ ہم نے کل بھیمیکلم کا کیچ چھوڑا اور آج اس کی بھاری قیمت ادا کی۔دھونی نے کہا کہ میچ میں پہلے دو دن ہمارا دبدبہ رہا ۔ آج بالکل مختلف حالات تھے اور ہمارے لئے دن طویل رہا ۔ صبح ہم انہیں آؤٹ کرنے کے ارادے سے اترے تھے لیکن ایسا ہوا نہیں ۔ اب ہمیں کل کے بارے میں سوچنا ہے ۔