ایڈنبرا۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی اسٹرائیکر رانی رامپال نے یہاں کہا کہ اگر ان کی ٹیم اپنی پوری صلاحیت سے کھیلتی ہے تو وہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغے حاصل کر سکتی ہے۔ انیس سالہ رامپال نے ہندوستانی ٹیم کے ایڈنبرا میں پریکٹس سیشن کے بعد کہا کہ اگر ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہم یقینا تمغہ جیت سکتے ہیں۔یہ صرف کارکردگی پر انحصار کرتا ہے۔ ہم میچ کے دن کیسا کھیل
تے ہیں۔ہندوستان میں بہت سے لوگوں کی امیدیں ہمارے دولت مشترکہ کھیلوں میں اچھا کرنے پر لگی ہیں اور ہم بھی امید لگائے ہیں کہ ہم اپنی بہترین کریں کیونکہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوں گے۔ سولہ رکنی ہندوستانی خاتون ٹیم 23 جولائی سے تین اگست تک چلنے والے کھیلوں کی تیاریوں کے لئے گزشتہ ہفتے یہاں پہنچی۔ہندوستان اپنا ابتدائی میچ 24 جولائی کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔ اہم کوچ نیل ہاگوڈ نے کہاہمارا ملیشیا کا دورہ بہت اچھا رہا، جہاں ہم نے چھ ٹسٹ جیتے۔ چھ ٹسٹ کی سیریز میں ہمیں اپنے ٹیم مجموعہ اورا سٹائل میں استعمال کرنے کا موقع ملا۔ دولت مشترکہ میں خواتین ہاکی میں 10 ٹیمیں دو گروپ میں تقسیم ہیں۔ ہندوستان گروپ اے میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور جنوبی افریقہ ہندوستان کے ساتھ ہے۔ گروپ بی میں اسکاٹ لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، ملیشیا اور ویلز ہیں۔ سبھی گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہونچیں گی۔ کناڈا کے بعد ہندوستانی ٹیم 27 جولائی کو نیوزی لینڈ، 28 جولائی کو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور 30 جولائی کو جنوبی افریقہ سے کھیلے گی۔