لکھنو¿:اپنی زمین پر کام کرنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے جلد ہی یو پی میں نئی فلم کی شوٹنگ کی شروعات کی جائے گی ۔ اسکرپٹ تیار کی جا رہی ہے فلم میں یہاں کی ثقافت اور رہن سہن کو دھیان میں رکھ کر بنائی جائے گی۔
یہ باتیں مزاحیہ فنکار راجیو نگم نے صحافیوں سے کہی۔ راجیو اپنی آنے والی فلم ’ہم سبب اُلو‘ کے پرموشن کے سلسلہ میں راجدھانی آئے تھے۔ ہندی اور سندھی زبان میں تیار فلم ہم سب الو ہیں کی زیادہ تر عکس بندی ممبئی اور ہانگ کانک میں ہوئی ہے۔ فلم کی اداکارہ امریتا چھابڑیا نے بتاےا کہ یہ ان کی پہلی ہندی فلم ہے اس سے قبل وہ جنوبی ہند کی کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
فلم ہم سب الو ہیں ایک مزاحیہ فلم ہے۔ فلم میں گیت الکا یاگنک، کنال گنجاوالا اور جاوید علی نے گائے ہیں۔ فلم کے فلم ساز سونا ٹی منوانی ہےں ۔