نئی دہلی : ہندستان اور چین نے اپنے فوجی صدر دفاتر کے درمیان رابطے کے لئے کی سرحد کے قریب تین مقامات پر ھاٹ لائن قائم کی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ ہاٹ لائن تین مقامات اسپانگر، ناتھو لا اور کیبیتھو میں حال ہی میں قائم کی گئی ہے ۔ اس سے دونوں ممالک کے فوجی کمانڈر آپس میں رابطے قائم کر سکیں گے ۔ہندستان اور چین کے فوجی آپریشن کے ناظمین اعلیٰ کے درمیان بات چیت بھی چل رہی ہے . بتایا جا رہا ہے کہ یہ بات چیت آخری مرحلے میں ہے ۔
دونوں ممالک کے فوجی صدر دفاتر کے درمیان ھاٹ لائن قائم کرنے کو حال میں منظوری دی گئی تھی. ذرائع نے بتایا کہ ہندستان نے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پاکستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی یہ نظام قائم کیا ہے ۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہاٹ لائن 4 فروری 1987 میں قائم کی گئی تھی۔
اسی طرح 8 مئی 2014 میں ہندستان اور میانمار کے درمیان سرحدی تعاون سمجھوتہ کیا گیا تھا۔ جس کے تحت دونوں ممالک کی سرحدی سلامتی فوج کے درمیان رابطے کے لئے تین مقامات پر ہاٹ لائن قائم کی گئی تھی۔ گزشتہ سال نیپال کے فوجی ہیڈکوارٹر سے رابطہ رکھنے کے لئے بھی ہاٹ لائن قائم کی گئی تھی۔