نیویارک: ہندستان نے پاکستان کو دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والا اصل ملک قرار دیتے ہوئے اس سے کشمیر سے قبضہ ختم کرنے کیلئے کہا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ہندستان کے ساتھ بات چیت کے لئے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل پیش کی گئی چار نکاتی امن تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاکستان مقبوضہ کشمیر کو خالی کرنے کیلئے کہا ہے ۔مسٹر سوروپ نے مسٹر شریف کی تقریر کے بعد کئی ٹوئیٹ کئے ۔ کشمیر سے فوج ہٹانے کے پاکستان کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سوروپ نے کہا کہ فوج ہٹانے میں نہیں بلکہ پاکستان سے دہشت گردی ختم کرنے سے مسئلہ کا حل نکلے گا۔