نئی دہلی(بھاشا) یورپی یونین اس ماہ ہندوستان سے درآمد کئے جانے والے آم اور دیگر سبزیوں پر لگائی گئی پابندی ہٹا سکتا ہے۔ یہ بات ایک سینئر سرکاری افسر نے بتائی ہے۔ اس برس اپریل میں اٹھائیس رکن والے یورپی یونین نے یکم مئی سے ہندوستان کے الفانسو آم اور چار دیگر سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی تھی۔ ہندوستانی درآمداد جانچ بور ڈ کے ڈائریکٹر ایس کے سکسینہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ حال ہی میں یورپی یونین کے غذائی اور مویشی پروری دفتر کی ٹیم نے ہمارے پیکنگ مرکز اور دیگر اکیائیوں کی جانچ کی اور امید ہے کہ وہ جلد ہی آم اور دیگر سبزیوں کی درآمد پر لگائی پابندی ہٹا لیں گے۔ وہ یہاں سی آئی آئی کے ذریعے منعقد نیشنل غذائی تحفظ اور میعاریت سیمینار میں خطاب کررہے تھے۔ رابطہ کر
نے پر اپی ڈا کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ یورپی یونین کی ٹیم نے ہندوستان کادورہ کیا اور کہا ہے کہ یورپی یونین کی ٹیم نے قومی پودھ تحفظ اتھارٹی اور اپیڈا کے افسران کے ساتھ تفصیل سے گفتگو بھی کی جو مثبت رہی ۔ اپیڈا کے ذرائع نے کہا کہ ٹیم ہماری اکائیوں سے مطمئن ہے۔ اور اس نے ایک رپورٹ بھی سونپی ہے جس پر رکن ممالک غور وخوض کریں گے۔ اس سے قبل کامرس اور صنعت کے وزیر نرملا سیتا رمن نے بھی کہا تھا کہ یورپی یونین کا غذائی اورمویشی پروری دفتر پھل اور سبزی کی معیاریت نظام اور پلانٹ کے کنٹرول میں اصلاحات کی جانچ کیلئے ایک ٹیم بھیجنے پر رضا مند ہوگیا ہے۔ ہندوستان نے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں جانچ ملازمین کی صلاحیت اور تعداد میں اضافہ،بنیادی ڈھانچہ میں اصلاحات اور معیاریت کا عمل کا نفاذ شامل ہے تاکہ محفوظ درآمداد کی گارنٹی دی جاسکے۔