شری ہری کوٹا،آندھرا پردیش:ملک کے خلائی سفر میں ایک نیا باب جوڑتے ہوئے ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو)نے آج یہاں ستیش دھون خلائی مرکز سے ایک ساتھ ریکارڈ 20سیٹلائٹ کا کامیاب لانچ کیا۔
اس سینٹر کے دوسرے لانچ مقامات سے صبح 9.26بجے پولر سیٹلائٹ لانچ ویہیکل -پی ایس ایل وی -سی 34 نے تین ہندوستانی اور 17غیر ملکی سیٹلائٹ کے ساتھ خلا میں پرواز بھری اور تقریباً آدھے گھنٹے بعد اسرو کے چیئرمین اے ایس کرن کمار نے مشن کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ سبھی20 سیٹلائٹ کو ان کے مدار میں نصب کردیا گیاہے ۔ا س سے پہلے اسرو نے 2008میں ایک ساتھ سب سے زیادہ 10سیٹلائٹ چھوڑے تھے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر لانچ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا اوراپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگانے کے لئے کچھ تصویریں بھی لیں۔سائنس اور ٹیکنولوجی کے وزیر مملکت وائی ایس چودھری نے کہا کے 20سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کے ساتھ ہی اسرو کے تاج میں ایک اور ہیرا جڑ گیا ہے ۔سائنس دانوں کو مبارکباد۔”اسرو کے ڈائریکٹر پی اتکرشنن نے کہا کہ اس لانچ کے ساتھی ہی اسرو نے ایک اور اہم مقام حاصل کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا”میں پوری ٹیم کادل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہم زیادہ سے زیادہ پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرتے جارہے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنے گاہکوں کو عالمی سطح کی خدمات دینے میں کامیاب رہے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ اس مشن کے پورا ہونے کے بعد اسرو جی ایس ایل وی مارک -دو اور مارک -تین کے ساتھ دیگر چیلنجز کے لئے تیار ہیں۔لانچ کے بعد کنٹرول روم میں سبھی سائنس دانوں کی نگاہیں کمپیوٹر اسکرینوں پر ٹکی تھین۔17منٹ بعد جیسے ہی لانچ ویہیکل نے سب سے پہلے مشن میں اسرو کے سب سے اہم سیٹلائٹ کارٹوسیٹ -2کو اس کے مدار میں نصب کردیا ۔کنٹرول روم میں تالیوں کی آواز گونج اٹھی۔اس کے بعد ہندوستانی تعلیمی اداروں کے سیٹلائٹ ستیابھاماسیٹ اور ستیم پی ایس ایل وی سے الگ ہوگئے ۔بقیہ 17غیر ملکی سیٹلائٹس میں انڈونیشیا کے لاپین -اے 3،جرمنی کے بائی روس،کناڈا کے ایم 3ایمسیٹ،امریکہ کے اسکائی سیٹ جین1-2،کناڈا کے جی ایچ جی سیٹ -ڈی اور امریکہ کے 12ڈو سیٹلائٹس کے دو مرحلوں میں نصب کیا گیا۔یک کے بعد دیگرے سیٹلائٹ ویہیکل سے الگ ہونے گئے اور سائنس دانوں کے چہروں پر مسکراہٹ بڑھتی گئی۔تمام 20سیٹلائٹ کا کل وزن تقریباً 1288کلوگرام ہے ۔اس میں کارٹوسیٹ -2 727.5کلو گرام کا اور دیگر چھوٹے اور بہت چھوٹے سیٹلائٹ س کا کل وزن 560کلوگرام ہے ۔