سلہٹ ۔ مڈل آرڈرکی تیز گیند باز سونیا ( 14 رن پر تین وکٹ ) کی قیادت میں گیند بازوں کے بااثر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے اپنے چھوٹے اسکور کا بخوبی دفاع کرتے ہوئے پاکستان کوچھ رن سے شکست دے کر 2016 کے ٹوئنٹی -20 خواتین ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کر لیا ۔ ہندوستان نے 2016 کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ پلے آف مقابلے میں سات وکٹ پر 106 رن کا معمولی اسکور بنانے کے باوجود پاکستان کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 100 رن پر تھام لیا ۔ سونیا ڈابر کو ان کے شاندار گیند بازی کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ سونیا ڈابر نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کی ٹاپ آرڈر کے تین بلے بازوں جویریا خان ( 5 ) ، نین عابدی ( ایک ) اور ناہد خان ( 26 ) کو نمٹا جبکہ شروت نائیڈو نے جلیل ( 8 ) اور کپتان ثناء میر 11 کے وکٹ لئے ۔شرما نے بسما معروف ( 4 ) کو اور پونم نے ثانیہ ( 5 ) اوراقبال ( 3 ) کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے
لئے 17 رن چاہئے تھے لیکن ٹیم 100 رن پر ٹھٹٹھرگئی ۔ نڈا ڈار نے ناٹ آئوٹ 24 رن بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہیں دلا سکیں ۔ سونیا ڈابر نے 14 رن پر تین وکٹ ، پونم یادو نے 25 رن پر دو وکٹ ، نائیڈو نے 12 رن پر دو وکٹ اور سمبل نے 21 رن پر ایک وکٹ لیا ۔ اس سے پہلے ہندوستان نے سات وکٹ پر 106 رن کا عام اسکور بنایا لیکن اس کا گیند بازوں کے دم پر بخوبی دفاع کر لیا ۔ کپتان متالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹاپ آرڈر کے تین بلے بازوں پونم راوت ( 17 ) ، مندھانا ( 22 ) اور متالی ( 39 ) نے رن بٹورے لیکن کوئی بھی بلے باز دہائی کی تعداد میں نہیں پہنچ پائی ۔ ہندوستان نے ایک وقت 13 ویں اوور تک دو وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنا لئے تھے لیکن اس اوور میں مسلسل گیندوں پر پونم اور جھولن گوسوامی ( صفر ) کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستانی بلے باز پاکستانی گیند بازوں کے سامنے جدوجہد کرتی رہیں ۔ متالی نے 43 گیندوں پر 39 رنز میں تین چوکے لگائے ۔ مندھانا 22 گیندوں پر 22 رنز میں چار چوکے لگائے جبکہ پونم نے 27 گیندوں میں ایک چوکا لگایا ۔ پاکستان کی طرف سے تیز گیند باز ثانیہ نے 15 رن پر تین وکٹ اور اقبال نے 16 رن پر دو وکٹ لئے ۔