لکھنؤ۔ امریکہ میں ہندوستانی سفارتکارکے ساتھ ہوئی بدسلوکی کی مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلسل ہمارے شہریوں اور معزز افرادکے ساتھ بدسلوکی کرتا رہا ہے پھر بھی ہماری حکومت خاموش ہے۔ اب اس نے ہندوستانی سفارتکار کے ساتھ جو بدسلوکی کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں امریکہ کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں کرتی ہیں اس لئے ان کے حوصلے بلند ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو چاہئے کہ اس کے خلاف سخت قد م اٹھائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کے خلاف ہندوستانی کھل کر سامنے آئیں اوراپنی و اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کریں۔