دبئی۔ گرینڈماسٹر ابھیجیت گپتا مسلسل تین جیت کے دم پر یہاں ختم ہوئے کلاسک بین الاقوامی شطرنج ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں میں سب سے آگے اور کل ساتویں نمبر پر رہے۔موجودہ چیمپئن گپتا پانچویں اور چھٹے دور میں ہار گئے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے باقی بچی تین بازیوں میں جیت درج کی۔ آخری دور میں انہوں نے بیلجیم کے
وادم کو شکست دی۔
گپتا کے کل 6۔ 5 پوائنٹس بنائے اور کل ساتویں نمبر پر رہے۔گرینڈماسٹر گجراتی نے یوکرین کے سب سے اوپر ترجیحی یوری کے ساتھ بازی ڈرا کھیلی اور وہ آٹھویں نمبر پر رہے۔ ایک اور ہندوستانی سندیپ آخری دور میں بیلاروس کے سرگی جھگالیو سے ہار گئے۔ گروور اور چندہ دونوں نے اسی طرح چھ چھ پوائنٹس بنائے اور وہ بالترتیب 14 ویں اور 17 ویں نمبر پر رہے۔ گروور نے آخری دور میں امریکہ کے سیمئل شاکلیڈ سے بازی ڈرا کھیلی۔جارجیا کے گیکوج نگالدج نے چیمپئن شپ جیتی۔