نئی دہلی: وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہاکہ شے ئر بازار میں زبردست گراوٹ بین الاقوامی عنصر کے سبب آئی ہے اور حکومت اور ریزرو بینک اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مسٹر جیٹلی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ عالمی بازار میں گزشتہ چند دنوں سے زبردست اتھل پتھل نظر آرہی ہے جس کا اثر آج گھریلو بازار میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ عالمی بازار میں مختلف اسباب سے گراوٹ آرہی ہے جس سے ہندوستانی مارکٹ پر پر دبا¶ بنا ہے لیکن اس کے لئے گھریلو عنصرذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی معیشت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور عالمی بازار میں استحکام آنے پر ہندستانی مارکٹ بہتر ہوجائے گی۔
مسٹر جیٹلی نے کہاکہ سرکار او ر ریزرو بینک اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل کسٹم ڈیوٹی، ایکسائز ڈیوٹی اور سروس ٹیکس کے چیف کمشنروں اور ڈائرکٹر جنرلوں کے دو روزہ سیمنار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیڈرل ریزرو کے ذریعہ سود کی شرحوں کے تعلق سے قیاس آرائیوں اور چینی کرنسی یوان کی قدر میں کمی وجہ سے عالمی بازار میں اتھل پتھل ہوئی ہے جس کا اثر گھریلو بازار پر بھی دیکھا جارہا ہے ۔