کولکاتا۔پانچ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد اعتماد سے لبریز ہندوستانی ٹیم اور سری لنکاکرکٹر جمعرات کو یہاں ہونے والا چوتھا ون ڈے کھیلنے کیلئے پہنچ گئے۔ دونوں ٹیموں کے رکن حیدرآباد سے چارٹرڈ فلائٹ سے رات پونے دس بجے یہاں پہنچے۔ مقامی منیجر کے مطابق کپتان وراٹ کوہلی، روہت شرما، رابن اتھپا، کرن شرما، ونے کمار اور کیدار جادھو کل یہاں پہنچیں گے۔ اس درمیان بی کوچ ڈنکن فلچر ممبئی میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔نوجوان قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں سیریز جیت چکی ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور مہمان سری لنکا کی ٹیم ہونے والے چوتھے میچ کیلئے کولکاتا پہنچ چکی ہے۔ہندوستان نے تیسرا میچ حیدرآباد میں اچھا کھیلا تھا اور پانچ میچوں میں 3۔0 کی سبقت کے ساتھ وہ سیریز پر قبضہ کر چکی ہے۔حاصل کردہ معلومات کے مطابق کپتان وراٹ بدھ تک پہنچیں گے۔ جبکہ روہت شرما۔ رابن اتھپا۔ کرن شرما۔ ونے کمار اور کیدار جادھو اپنے اپنے شہروں سے مقابلے کے لیے پہنچیں گے۔ سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے ٹیم میں ہوئے تبدیلیوں کے تحت ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس درمیان ہندوستانی ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر ممبئی کے بعد پہلے ہی کولکاتہ پہنچ چکے ہیں۔ ممبئی میں پیر کو سری لنکا کے خلاف باقی سیریز اور آسٹریلیا کے دورے کے لیے ٹسٹ ٹیم کا انتخاب کیا گیا تھا۔ہندوستان کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست جھیل کر سیریز گنوا چکی مہمان سری لنکا کی ٹیم نے بھی باقی مقابلے کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلی ریٹویٹ ہیں اور کمار سنگاکارا۔ دھمکا پرساد۔
رندیو اور اپول تھرنگا کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ٹیم کے منیجر نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کی جگہ دنیش چنڈی مل۔ لاہرو تھرمانے۔ اجنتا مینڈس اور شمڈا ارگا کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جو کولمبو سے کولکاتا پہنچیں گے۔ سیریز کے آخری دو میچ 13 نومبر کو کولکاتا اور 16 نومبر کو رانچی میں کھیلے جائیں گے۔ وہیں دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز میں 19 سالہ نمن اوجھا کے منتخب ہونے پر سلیکٹروں پر اٹھے سوالوں کے درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ۔ بی سی سی آئی۔ سیکرٹری سنجے پٹیل نے صفائی دی ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کو صرف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ پٹیل نے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا ہم نے جس ٹیم کا اعلان کیا ہے وہ 19 نہیں بلکہ ایک طرح سے 18 رکنی ہی ہے۔ہم نے نمن کو مہندر سنگھ دھونی کی جگہ ٹیم میں لیا ہے۔ اگر دوسرے وکٹ کیپر کی ضرورت ہو تو نمن رہیں گے۔ لیکن جیسے ہی پہلے ٹیسٹ کے بعد دھونی واپس آ جاتے ہیں نمن واپس بلا لیے جائیں گے۔دھونی کو آسٹریلیا دورہ پر پہلے ٹیسٹ سے بھی آرام دیا گیاہے۔ پٹیل نے کہا دھونی کو براہ راست ہاتھ میں چوٹ ہے اور اس لئے انہیں آرام دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں سے بات کرنے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دھونی کو پہلے ٹیسٹ کے علاوہ سری لنکا کے خلاف آخری دو میچوں سے بھی آرام دیا گیا ہے۔ وہ شروعاتی میچوں میں بھی نہیں کھیلے تھے۔