میلبورن ۔ہندوستانی تیز گیند بازمحمدسمیع اور امیش یادو نے کرو یا مرو کے مقابلے میں باکسنگ ڈے ٹسٹ کے پہلے دن جمعہ کو یہاں آسٹریلیا کو اس کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 259 کے اسکور پر روک لیا۔کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا کافیصلہ کیا اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 90 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان 259 رنز بنا لیے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے اسمتھ نے حالانکہ صورتحال کو کچھ سنبھالنے کی کوشش کی اور ناٹ آؤٹ 72 رنز بنائے۔اسمتھ کے ساتھ نائب کپتان بریڈ ہیڈن بھی 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں ٹیم کے اب پانچ وکٹ محفوظ ہے۔ دونوں بلے باز چھٹے وکٹ کے لیے 43 رنز کی ناٹ آئوٹ ساجھیداری ادا چکے ہے۔ اس سے پہلے کرس راجرز اور شین واٹسن نے دوسرے وکٹ کے لیے 115 رنز کی اہم شراکت نبھاکر صورتحال کو ہاتھ سے نکلنے سے بچا لیا۔ہندوستان کی جانب سے تیز گیند باز امیش نے 20 اوور میں 69 رنز دیکردو وکٹ لیے جبکہ سمیع نے 17 اوور میں 55 رن دے کر دو وکٹ نکالے۔ تجربہ کار آف اسپنر روچندرن اشون نے 27 اوور میں انتہائی سستی گیند بازی کی اور 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ میلبورن کی کم اچھال والی اس پچ پر آسٹریلیابلے بازوں کو بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کچھ دقت ہوئی اور چائے تک ٹیم نے 174 رنز بنا کر تین وکٹ گنوا دیے۔ میزبان ٹیم نے 115 کے اسکور پر ایک کے بعد ایک اپنے دو وکٹ گنوائے۔ آسٹریلوی ٹیم کی بلے بازی آرڈر کے ہیرو مانے جا رہے ڈیوڈ وارنر کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جو ہندوستان کے لیے پہلے دن میدان پر آتے ہی سب سے بڑی کامیابی تھی۔ امیش نے شکھر دھون کے ہاتھوں وارنر کو صفر پر کیچ کرا محض 01 رنز پر پہلا جھٹکا دیا۔حالانکہ اس کے بعد کرس راجرز 57 اور شین واٹسن 52 نے شاندار اننگ کھیل کر دوسرے وکٹ کے لئے 115 رنز کی شراکت کی۔ اوپنر راجرز نے پھر سنبھلتے ہوئے کھیلا اور 126 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رن جوڑے جبکہ آل راؤنڈر واٹسن نے چوٹ سے ابرتے ہوئے 89 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 52 رنز بنائے۔ہندوستانی گیند باز سمیع نے راجرز کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرا اساجھیداری کو تورا اور اس کے اگلے ہی اوور میں اسپنر اشون نے واٹسن کو ایل بی ڈبلیو کر آسٹریلیا کو دباؤ میں لا دیا۔ سمیع نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں راجرز کو کیچ کرایا۔ چائے تک آسٹریلیا نے 59 ایورو میں 174 رنز بنا لیا تھا اور اس وقت تک کپتان اسمتھ کے ساتھ شان مارش کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹسٹ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے اسٹارک کی جگہ ریان ہیرس اور مشیل مارش کی جگہ ٹسٹ کھیل رہے جو بنرس کو شامل کیا ہے۔
وہیں ہندوستان نے بھی دو اہم تبدیلی کرتے ہوئے روہت شرما اور آرون کی جگہ لوکیش راہل اور محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ لوکیش کا بھی یہ پہلا ٹسٹ میچ ہے۔تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن ہندوستانی کپتان دھونی نے میچ میں وکٹ کے پیچھے تین کیچ لپکے اور اسی کے ساتھ وہ ٹسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 250 کیچ لپکنے کی حصولیابی اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے اکیلے وکٹ کے پیچھے 50 کیچ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف لپکے ہے۔دباؤ میں آ چکی آسٹریلوی ٹیم کے لیے 25 سالہ کپتان اسمتھ نے ایک بار پھر اپنی اہمیت کو ثابت کیا اور 158 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آئوٹ 72 رن جوڑے۔ ان کے ساتھ ڈٹے ہوئے شان مارش نے 83 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 32 رنز بنائے۔ اسمتھ اور شان نے چوتھے وکٹ کے لئے 69 رنز کی اہم شراکت ادا کیا۔لیکن آسٹریلیا کے 184 کے اسکور پر سمیع نے شان کو آؤٹ کرچوتھا جھٹکا دے دیا۔ سمیع نے ایک بار پھر کپتان دھونی کی مدد سے کامیابی حاصل کی اور شان کو وکٹ کے پیچھے لپکواکر پویلین بھیج دیا۔ قریب 10 اوور بعد آسٹریلیا نے اپنا پانچواں وکٹ گنوایا۔آسٹریلیا کے بلے باز جو بنرس کو امیش نے دھونی کے ہاتھوں اسٹمپس کے پیچھے کیچ کرایا۔ بنرس نے 27 گیدو میں دو چوکے لگا کر 13 رنز بنائے۔
آسٹریلوی نائب کپتان بریڈ ہیڈن اگرچہ دن کا کھیل مکمل ہونے تک اسمتھ کے ساتھ ڈٹے رہے۔ انہوں نے 53 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 23 رن جوڑے۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستانی آف اسپنر اشون نے سال 2011 میں ٹسٹ کے پہلے دن 26 ایور ڈالے تھے جبکہ جمعہ کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے پہلے ہی دن انہوں نے ایک اوور زیادہ 27 اوور ڈالے اور سستی گیند بازی کی۔