انچیون۔دیرینہ حریف پاکستان سے ملی شکست کے بعد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو پول بی کے آخری میچ میں کل چین سے کھیلنا ہے اور سیمی فائنل میں داخلے کیلئے اسے کم سے کم ڈرا کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے خلاف کل حملہ اور دفاعی دونوں محکموں میں انیس ثابت ہوئی ہندوستانی ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سبق لے کر اترنا ہوگا۔ سردار سنگھ کی قیادت والی ٹیم چین کے خلاف کوئی کوتاہی نہیں برت سکتی۔