اپوہ۔ریو اولمپکس میں جگہ پکی کر چکا ایشیائی کھیلوں کا چمپئن ہندوستان کل یہاں 24 ویں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کے خلاف اپنے پہلے مقابلے کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے کیلئے اپنی تیاری شروع کرے گا۔ ہندوستان پہلے ہی اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے اور ایسے میں ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ یافتہ ٹیم اذلان شاہ کپ کا استعمال نوجوانوں کو پرکھنے کیلئے کر سکتی ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے حالانکہ سردار سنگھ کی قیادت میں مضبوط ٹیم منتخب ارادے ظاہر کر دیے ہیں کہ وہ ٹورنا منٹ کو کمتر نہیں سمجھ رہے ہیں۔ ہندوستان نے ٹورنا
منٹ کیلئے 18رکنی ٹیم منتخب کی ہے جس میںبھونیشور میں گزشتہ سال دسمبر میں چیمپئنس ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں صرف تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مڈفیلڈر دانش مجتبیٰ، اسٹرائیکر للت اپادھیائے اور دفاع گرجندر سنگھ کی جگہ مڈفیلڈر چگلینسانا سنگھ اور فارورڈ ستبیر اور مندیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہالینڈ کے کوچ پال وان کا ہندوستان کے ساتھ یہ پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا اور ان پر دباؤ ہو سکتا ہے۔تقریبا تین ہفتے سے ہندوستانی ٹیم کو کوچنگ دے رہے وان نے حالانکہ ٹورنامنٹ سے اپنی توقعات واضح کر دی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اذلان شاہ کپ انہیں اپنے کھلاڑیوں کو پرکھنے کیلئے صحیح مسابقتی پلیٹ فارم مہیا کرائے گا۔وان نے کہا میں نے ٹیم کے ساتھ کافی وقت خرچ کیاہے اور تمام دن ان کے بارے میں میری سمجھ بہتر ہو رہی ہے۔ ہدف بڑی تبدیلی کرنا نہیں بلکہ نئے نظام سے ہم آہنگی بیٹھانا ہے۔ انہوں نے کہاٹورنامنٹ کے دوران میں تمام کھلاڑی کی طرف سے میدان پر گزارے 60 منٹ پر غور کروں گا۔ اگر کوئی کھلاڑی گیند کو دو منٹ اپنے پاس رکھتا ہے تو میں جاننا چاہوں گا کہ باقی 58 منٹ وہ کیا کرے گا۔ ہندوستانی ٹیم کی راہ اگرچہ آسان نہیں ہوگی کیونکہ اس بار ٹورنامنٹ میں اسے عالمی اور گزشتہ چمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کے علاوہ کینیڈا اور کوریا جیسی ٹیموں کے چیلنج کا سامنا کرنا ہے۔کوریا کی ٹیم کل ہونے والے مقابلے میں گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں انچیون میں اپنی سر زمین پر ملی شکست کا بدلہ لینے کے ارادے سے اترے گی۔اب یہ دیکھنا ہوگا کہ سردار سنگھ کی قیادت والی ٹیم کل کوریا کے خلاف کیا حکمت عملی اپناتی ہے۔ ٹیم کے حملے کی قیادت نوجوان آکاشدیپ سنگھ کریں گے جبکہ پنالٹی کارنر پر ٹیم وکار رگھوناتھ اور روپندر پال سنگھ جیسے ماہرین پر انحصار کرے گا۔کوریا کے بعد ہندوستان کو چھ اپریل کو نیوزی لینڈ، سات اپریل کو ملائیشیا، نو اپریل کو کینیڈا اور 11 اپریل کو آسٹریلیا سے بھڑنا ہے۔کل پہلے دن ہونے والے دیگر مقابلوں میں گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کا سامنا کینیڈا سے ہوگا جبکہ میزبان ملائیشیا کو نیوزی لینڈ سے بھڑنا ہے۔